وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی

عمران خان کا ساتھ دیا ، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے‘ چودھری پرویز الٰہی

لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا ، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے ، ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر محمد لطیف نذر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں پرپیشرفت پر بات چیت کی گئی ، صوبائی وزیر نے وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کو محکمہ معدنیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔

دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ (ن) لیگ کے طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں ۔اس موقع پرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ڈویلپمنٹ کا دور تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں