عمران خان

توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(گلف آن لائن)توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے انہیں9جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نوٹس جاریکردیا اور انہیں 9جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں