کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک میں جمعرات کوروپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت225روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت234روپے پرمستحکم رہی ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو یورو کی قیمت فروخت1روپے کی کمی سے256روپے اوربرطانوی پانڈکی قیمت فروخت1روپے کی کمی سے298روپے رہ گئی ۔سعودی ریال کی قیمت فروخت64.64روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت66.66روپے رہی۔