لاہور(گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی و معاشی بحرانوں سمیت میری حکومت گرانے کا واحد ذمہ دار جنرل (ر)باجوہ ہے، پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی دو آزاد سیاسی جماعتیں ہیں،
ق لیگ کی جنرل باجوہ کے حوالے سے اپنی پالیسی ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہے کہ موجودہ حالات کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں، امریکہ میری حکومت گرانے میں کتنا ذمہ دار ہے کچھ نہیں کہہ سکتا، اسی لئے سائیفر کی انکوائری چاہتا تھا،انہوں نے کہا کہ نیب جنرل(ر)باجوہ کے کنٹرول میں تھا، جنرل(ر)باجوہ نے میری مخالفت کے باوجود سب کو این آر او دیا، چودھری پرویز الہی نے لکھ کر مجھے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے دی ہے، جمعے کو یہ ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا،عمران خان نے کہا کہ ق لیگ ایک آزاد سیاسی جماعت ہے، مسلم لیگ ن سے مذاکرات کر سکتی ہے۔