آثار قدیمہ

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سال 2022 میں آثار قدیمہ کی متعلقہ 10 بڑی خبروں کا اجرا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چائنا میڈیا گروپ نے 2022 میں چین میں آثار قدریمہ کی دس بڑی دریافتوں سے متعلق خبروں کو جاری کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان میں وسطی چین کے صوبہ حہ نان کے ین کھنڈرات سے ملنے والی اوریکل بونز، چین کے صوبہ گانسو کے چنگ یانگ شہر میں نانزو کے مقام پر موجود “محل” کے علاقہ کی دریافت، مشرقی چین کے صوبہ آن ہوئی کی ہن سان کاؤنٹی میں لنگ جیاتن کے آثار کے مقام سے دریافت ہونے والے ڈریگن کے سر سے مشابہ شکل کے نقش و نگار، ہیبوسو آثار سے ملنے والےمٹی کی مہر کی دریافت ، مشرقی چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر وینزو میں شومین قدیم بندرگاہ کے آثار قدیمہ کے مقام پر ایک قدیم بندرگاہ کے کھنڈرات، وسطی چین کے صوبہ حہ نان کے شہر کھائی فنگ میں زوچیاؤ کے آثار کی جگہ۔ چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے چانگ چی ہوئی خود اختیار پریفیکچر کی کیٹائی کاؤنٹی میں دریافت ہونے والے تانگچاؤڈن قدیم شہر کے کھنڈرات۔

چین کے صوبہ شان شی کے لیولیانگ کی زنگ شیان کاؤنٹی کی بیکن سائٹ۔ جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کی یانیوان کاؤنٹی میں لاؤلونگٹو مقبرے کی جگہ۔قدیم جہاز وں کو توڑنے کے مقام یانگسی نمبر۲ کی مشرقی چین کے شہر شنگھائی میں دریائے ہوانگپو کے قریب ایک گودی میں منتقلی کی خبریں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں