شاداب خان

شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

سڈنی (گلف آن لائن)پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔شاداب خان نے یہ اعزاز بگ بیش لیگ کے چودہویں میچ میں اپنے نام کیا، قومی کرکٹر کی ٹیم ہوبارٹ ہوریکینز نے میلبرن رینی گیڈز کو 8 رنز سے شکست دی جس میں شاداب نے اہم کردار ادا کیا۔

آسٹریلیا میں جاری لیگ میں لیگ اسپنر نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، شاداب نے ایرون فنچ، جوناتھن ویلز اور مجیب الرحمان کو اپنا شکار بنایا۔ان تین وکٹوں کو حاصل کرنے کے بعد شاداب کی 2022 میں لی گئی وکٹوں کی تعداد 61 ہو گئی جب کہ اب تک کوئی بھی پاکستانی بولر ایک ہی سال میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 61 وکٹیں نہیں حاصل کر سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں