وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی

تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر اپنا وعدہ پورا کردیا، چودھری پرویز الہی

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر اپنا وعدہ پورا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے حافظ عمار یاسر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تلہ گنگ کیلئے اراضی منتقلی کا نوٹیفکیشن ایم پی اے حافظ عمار یاسرکے حوالے کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تلہ گنگ میں محکمہ زراعت کی اراضی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کیلئے ٹرانسفر کی گئی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر وعدہ پورا کیا ہے، تلہ گنگ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کیلئے جلد تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی، عوام کی سہولت کیلئے شہر کے وسط میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ تلہ گنگ کے لوگ میرے اپنے ہیں،ان کیلئے اوربھی بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں