پیوٹن

پیوٹن کی روسی تیل کی قیمتیں مقرر کرنیوالے ممالک پر تیل برآمد کی پابندی

ماسکو( گلف آن لائن)صدر پیوٹن نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے والے مغربی ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی لگانے کے حکمنامے پر دستخط کر دئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ صدر پیوٹن کے حکمنامے کے مطابق وہ ممالک جو روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کریں گے ان کو روسی خام تیل اور روسی تیل کی مصنوعات برآمد نہیں کی جائیں گی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو روسی تیل کی برآمدات پر پابندی یکم فروری سے نافذ العمل ہوگی اور یکم جولائی تک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے خلاف رواں ماہ یورپی یونین، عالمی طاقتوں کے گروپ سیون اور آسٹریلیا نے روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں