احسن اقبال

آج کا شدید مالی بحران ہمیں 4 سال بعد ورثے میں ملا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کا شدید مالی بحران ہمیں 4 سال کے بعد ورثے میں ملا ہے۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان ایک بحرانی صورتحال سے گزر رہا ہے، آج شدید مالی بحران ہے جو ہمیں 4 سال کے بعد ورثے میں ملا ہے، ہم مشکل حالات میں معیشت کو آگے لے کر جا رہے ہیں، ہم کم وسائل میں زیادہ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے منصوبے مکمل نہیں ہوئے، اس وقت پاکستان کا کوئی دشمن پاکستان کی بد خوئی نہیں کر رہا، ہمارے ملک کے اندر سے لوگ ملک کی بدخوئی کر رہے ہیں، مشکل صورتحال کے باوجود ملک کو درست سمت لے جانے کی کوشش میں ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی توانائی بچت پالیسی پر عمل کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات روکنا ہوں گے، ماضی کے مقابلے آج ہمیں زیادہ محنت کی ضرورت ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، معیشت کی بہتری کے لئے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں