معاون اطلاعات

خیبر پختون خوا سے کسی رکن اسمبلی نے کسی کو بھتہ نہیں دیا، معاون اطلاعات

پشاور(نمائندہ خصوصی) ترجمان خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امپورٹڈ وزیر خارجہ بلاوجہ بھٹو نے ہماری حکومت پر بےبنیاد الزامات لگارہے ہیں، کسی رکن اسمبلی نے کسی کو بھتہ نہیں دیا۔

وزیر خارجہ کے ردعمل میں معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ دہشت گرد بھتوں سے نہیں بلکہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے مضبوط ہورہے ہیں۔

بلاول کو وزارت خارجہ میں بڑے پیکج پر انٹرن شپ ملی ہے، امپورٹڈ وزیر خارجہ اسی لیے ملک میں کم اور بیرونی دوروں پر زیادہ ہوتے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیاسی نابالغ کو ملکی معاملات اور پالیسیوں کا پتہ ہی نہیں ہے، بلاوجہ بھٹو سے کوئی پوچھے پاکستان کے کتنے صوبے ہیں تو انکو پتہ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں