رواں مالی سال

مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں نمایاں کمی

لاہور(گلف آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں تجارتی خسارے میں 32.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔وفاقی ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر تجارتی خسارے کا حجم 17 ارب 13 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی مدت میں 25 ارب 43 کروڑ ڈالر تھا۔مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 14 ارب 24 کروڑ برآمدات کے مقابلے درآمدات 31 ارب 38 کروڑ ڈالر ریکارڈ رہیں۔

چھ ماہ میں برآمدات 5.79 فیصد کمی ہوئی جبکہ اِس دوران درآمدات میں 22.64 فیصد کمی رہی۔رپورٹ کے مطابق نومبرکے مقابلے میںدسمبر میں برآمدات میں 3.64 فیصد کمی رہی۔ دسمبر میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 30 کروڑ ڈالر پر آگیا جو دسمبر 2021 کی نسبت گزشتہ ماہ برآمدات میں 16.64 فیصد کمی آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں