آصف علی زرداری

خاتون سیکیورٹی آفیسر پر الزام غلط ثابت ہونے پر الزام لگانے والے کو سخت سزا دی جائے،آصف ز رداری

کراچی(نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی نے کراچی ایئرپورٹ پرخاتون سیکیورٹی انچارج کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کیلئے ان پر توہین مذہب کا الزام لگانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے ۔آصف علی زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ خاتون سیکیورٹی آفیسر کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوںنے کہا کہ خاتون سیکیورٹی انچارج کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کیلئے ان پر توہین مذہب کا الزام شرمناک ہے ،خاتون سیکیورٹی انچارج پر توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کرائی جائیں۔توہین مذہب کا الزام انتہائی خطرناک عمل ہے۔انہوںنے کہا کہ کچھ عناصر مذہب کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔حکومت اور عوام کو ایسی سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔انہوںنے کہا کہ خاتون سیکیورٹی آفیسر پر الزام غلط ثابت ہونے پر الزام لگانے والے کو سخت سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں