سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پاکستان میں سیلاب کی تباہی دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

جنیوا(نمائندہ خصوصی) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہی دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے لیکن برے حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر متاثر ہوا ہوں، پاکستان میں سیلاب کی تباہی کا خود مشاہدہ کیا، پاکستان سے یکجہتی کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے،جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو فوری طور پر 16ارب ڈالر درکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں