مرتضیٰ وہاب

عمران نیازی نے دنیا سے پاکستان کے تعلقات کو خراب کیا اور پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا،مرتضیٰ وہاب

کراچی (نمائندہ خصوصی)سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے دنیا سے پاکستان کے تعلقات کو خراب کیا اور پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا، بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا، اقوام متحدہ کے تحت ڈونرز کانفرنس میں بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا،دنیا سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لوگوں کی بحالی کے لئے دس ارب ڈالر عطیہ دیگی جسکا کریڈٹ بلاول بھٹو کو جاتا ہے، سندھ حکومت سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیگی انہیں انکے گھروں میں آباد کرینگے، پاکستان میں دس ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرنے پر سعودی عرب حکومت کے بھی شکر گزار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی ہیں ریاست مستقل ہے بدقسمتی سے پاکستان تحریک عمران کامحورپاکستان نہیں صرف عمران خان ہے بدقستی سے کہناپڑتاہے ملک کتنی تکلیف سے گذرے ان کے چاہنے والوں کوتکلیف نظرنہیں آتی صرف عمران نظرآتاہے پاکستان کوبہترکرنے برانڈ کی پزیرائی کے لئے انہوں نے کوشش نہیں کی وہ جب بھی باہرجاتے تھے وہ کہتے تھیپاکستان میں بڑی کرپشن اورتباھی ہی جب کوئی بری چیزہوئی انہوں نے شامیانے بجائے جب کچھ بہتری ہوئی توانہوں نے ماتم کیا بدقسمتی سے جب عمرانی حکومت گئی تب بارشیں شروع ہوئی عمران خان اوران کی سیاسی پارٹیاں نظرنہیں آئی ماضی میں بھی سیلاب آیا تب بھی عمران خان نہیں آئے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اس ملک میں کہتے تھے پاکستان میں کرپشن ہے پاکستان میں تباہی ہے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد 33 ملین پاکستانی برے طریقے سے متاثر ہوئے کہیں پر بھی عمران خان ان کی مدد کیلیے نظر نہیں آئے جب عمران خان وزیراعظم تھے تو انہوں نے تب بھی میرپور خاص نہیں آئے تھے جس مقدمے کی پیروی بلاول بھٹو نے کی ہے جب سے بلاول بھٹو وزیر خارجہ بنے ہیں،بہت تبدیلی نظر آرہی ہے پاکستان کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑا جارہا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران خان نے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلقات خراب کیے ہیں عمران خان نے دوست ممالک میں ہماری شرمندگی پسپائی کرائی ہے بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا ہے کل ڈونر کانفرنس منعقد ہوئی تو پی ٹی آئی کے سینئر لیڈران کہتے تھے کہ یہ ناکام کانفرنس ہوئی پاکستان کے لیے کل کی کانفرنس اچھی ثابت ہوئی اقوام متحدہ نے پاکستان کا ساتھ دیا کل دس ارب ڈالر کی مختلف ممالک نے یقین دہانی کرائی ہے نیازی صاحب پاکستان دوست نہیں ہیں پہلے ۔انہوں نے کہا کہ قرض نہیں لیں گیان کو پاکستان سے کوئی انٹرسٹ نہیں ہے ،بلاول بھٹو نے نے پاکستان کا مقدمہ بہتر انداز میں رکھا ہے ان کے لیڈران کے بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے پاکستان کو 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے آٹھ ارب ڈالر سندھ کے لیے درکار ہے پانچ ارب ڈالر سندھ کو ملیں گیسعودی عرب بھی پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو دس ارب ڈالر تک لیکر جائیں۔ گے جو لوگ مایوسی بیچتے تھے وہ مایوسی ہی بیچیں گے حماد اظہر کے پاس اہم قلمدان رہا ہے وہ ایل این جی کی ڈیل نہیں کرپا رہے تھے انہوں نے ملک کو نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیا اب یہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں یہ ناکام ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ کے ذریعے دس ہزاراساتذہ بھرتی کئے پچیس فیصد کراچی کے ضلع سینٹرل اور 18فی صدکاتعلق کورنگی سے ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ نوجوانوں کو ہتھیاروں پان گٹکے کی جگہ روزگاردیں یہاں ماضی میں نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلا گیا انہیں تعلیم کی جگہ کلاشنکوف کلچر دیا گیا۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ گورنروفاق کاعہدہ نہیں ہے وفاق صرف تعیناتی کرتا ہے وہ صوبائی حکومت کیوسائل استعمال کرتے ہیں امید ہے گورنر اپنی آئینی ذمیداریاں نبھائیں گے سیاسی سرگرمیوں سے وہ اجتناب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں