شان مسعود

پی سی بی نے شان مسعود کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا تھا ،شان کو نائب کپتان بناتے وقت کپتان اور سلیکٹرز سے رائے نہیں لی گئی تھی، ذرائع

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نائب کپتان شان مسعود کو نہیں کھلایاگیاذرائع کے مطابق دو دن پہلے پی سی بی نیشان مسعود کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا تھا لیکن شان کو نائب کپتان بناتے وقت کپتان اور سلیکٹرز سے رائے نہیں لی گئی تھی۔

ترجمان پی سی بی نے اس حوالے سے بتایا کہ نائب کپتان کا تقرر پی سی بی چیئرمین کا استحقاق ہے اور 11 رکنی ٹیم کو حتمی شکل کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں