گھی

گھی ،آئل بنانے والی ملوں نے رمضان سے قبل قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا

لاہور(گلف آن لائن) گھی اور آئل بنانے والی ملوںنے بھی رمضان سے قبل قیمتوںمیں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ گھی ملز مالکان کا کہناہے کہ کراچی کی بندرگاہ پر تین لاکھ ٹن سے زائد خام مال موجود ہے ۔ بینک ایل سی کھولنے اور دستاویز کی درخواستیں مسترد کر رہے ہیں۔گھی ملز مالکان کا کہناہے کہ ڈالر فراہم نہ کئے جانے پر لاکھوں ٹن پام آئل کلیئر نہیں ہوگا۔

ا نہوںنے کہاکہ گھی اورآئل ملوںکے کارخانوںمیں سٹاک ختم ہو رہا ہے ۔ پاکستان وناسپتی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین کے مطابق ایک ہفتے میں گھی اور آئل کی قیمتوںمیں 50روپے فی کلو /لیٹر تک اضافہ ہوا ہے اور اگر پام آئل کلیئر نہ ہوا تو مزید 40روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں