جامعہ کراچی

جامعہ کراچی، ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 16 جنوری تک توسیع

کراچی(گلف آن لائن)انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس فرسٹ ایئر،تھرڈ ایئراور ڈپلومہ،سرٹیفیکیٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں16 جنوری2023 ء تک توسیع کردی گئی ہے،جبکہ شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس سی ایس،بی ایس ایس ای اور اپلائیڈ فزکس کا15 جنوری کو ہونے والاداخلہ ٹیسٹ اب 22 جنوری 2023 ء کو منعقد ہوگا۔

داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ، وقت اور مقام کے حوالے سے تمام امیداروں کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی آگاہ کردیاجائے گا۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں