فواد چودھری

بلدیاتی الیکشن پرسندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی ہوا میں اڑایا جا رہا ہے، ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کے عدالتی حکم کو جوتے کی نوک پر رکھنے کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ نئی برائلز پارٹی نے پہلے پریس کانفرنس میں ہی عدالتوں کو دھمکی دی اگر عدالتوں کے آئینی احکامات کی حیثیت نہ رہی تو پھر انارکی ہی ہو گی،واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں