نسیم شاہ

نسیم شاہ ابتدائی 5ون ڈے میں سب سے زیادہ 18وکٹیں لینے والے بولر

کراچی(گلف آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ابتدائی 5ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔پیسر نسیم شاہ نے 18شکار کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ریان ہیرس(17)کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ ابتدائی 5ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

نسیم شاہ کا ڈیبیو ہونے کے بعد 24وکٹوں کے ساتھ ایڈم زمپا سر فہرست ہیں مگر اس دوران انہوں نے 9میچز کھیلے، ٹرینٹ بولٹ نے 6مقابلوں میں 18شکار کیے، مچل اسٹارک 8میچزمیں 16، محمد سراج 9میں 15وکٹیں اڑانے میں کامیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں