نقیب اللہ

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

کراچی (گلف آن لائن)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ انسداد دہشگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ مدعی مقدمہ کے وکیل صلاح الدین پہنور ایڈوکیٹ کے دلائل مکمل ہوگئے۔ صلاح الدین پہنور ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا کہ مقدمے میں نام نامزد ملزمان کیخلاف تمام شواہد عدالت کے سامے ہیں۔ ملزمان مبینہ مقابلے کے وقت موجود تھے۔

عامر منسوب نے کہا کہ میرا موکل مقابلے کے وقت موجود ہی نہیں تھا ہی ان کی سی ڈی آر کے مطابق۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے را انوار کو نامزد کیا۔ جی بلکل را انوار مقدمے میں ملزم ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو ماتحت افسر کی ڈیوٹی ہوتی ہے کہ وہ اپنے اعلی افسر کو اطلاع دے۔ اس طرح تو ڈی آئی جی اور دیگر افسران کو بھی نامزد کرنا چاہئے تھا، جب ایس ایس پی کو نامزد کیا گیا۔ عدالت نے طرفین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ 23 جنوری کو سنایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں