ہریتک روشن

ہریتھک روشن کی پہلی فلم ‘کہو نا پیار ہے’ کو ریلیز ہوئے 23 برس ہوگئے

ممبئی(گلف آ ن لائن)بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی پہلی فلم ‘کہو نا پیار ہے’ کو ریلیز ہوئے 23 برس ہوگئے۔ابھیشک شرما نے فلم میں ہریتھک کے چھوٹے بھائی امیت کا کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہریتھک کے ساتھ فلم سیٹ پر لی گئی تصویر شیئر کی اور خوش کن تحریر کی۔ابھیشک نے کہا کہ بڑا طویل سفر طے کرلیا، مجھے خوشی ہے کہ میں اس بہترین تاریخی فلم کا حصہ تھا۔

انہوں نے فلم میں کام کرنے کا موقع دینے پر راکیش روشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مجھے میرے شوق سے روشناس کروایا۔ابھیشک نے ‘بڑے بھائی’ ہریتھک روشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سفر کی وجہ سے میرا بچپن بہت اچھا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں