صدر ہرتصوغ

اسرائیل کا عدالتی بحران، صدر ہرتصوغ کو قوم میں دراڑ پر تشویش لاحق

تل ابیب (گلف آن لائن)اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ حکومت اور عدلیہ کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کو روکنے کے لیے سرگرم ہو گئے ۔ اسرائیلی صدر نے کہاہے کہ ملک میں عدلیہ پر قدغنیں لگانے کا متنازعہ منصوبہ بحران پیدا کر رہا ہے۔ جس پر مجھے بھی تشویش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ اس صورت حال سے اسرائیل سے باہر پوری دنیا میں موجود یہودیوں کو بھی پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔ کیونکہ ہم اختلاف کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ بہت تشویشناک بات ہے۔

اس لیے میں فریقین سے رابطے میں ہوں اور کوشش کر رہا ہوں کہ بحران ٹلے تاکہ قوم ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو، صدر کا کہناتھا کہ ان کی کوششوں کا فوکس اس بات پر ہے کہ اس تاریخی بحران کو روکا جائے اور قوم میں دراڑ نہ پیدا ہونے دی جائے۔دوسری جانب وزیر اعظم نیتن یاہو جو چھٹی بار وزیر اعظم بنے ہیں ان کا موقف یہ ہے کہ ان عدالتی اصلاحات کی کوشش پہلے والی حکومتوں نے چاہی تھی۔ لیکن اس وقت ان کی جمہوریت کو کوئی خطرہ کیوں نہیں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں