مسرت جمشید

عمران خان کے صحت یاب ہوتے ہی سڑکوں پر نکلیں گے’مسرت جمشید چیمہ

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی سابق وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہوں گے ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر جو ڈاکہ ڈالا گیا

اس کی مثال نہیں ملتی، ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے کے باوجود امپورٹڈ ٹولے میں شرمندگی کے کوئی آثار نہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ہماری برآمدات 22فیصد اور ترسیلات زر 20فیصد کم ہو چکی ہیں، ملک شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں