پرویزالٰہی

پنجاب کو سرمایہ کاروں کیلئے سب سے بہترین صوبہ بنایا ، ہر سطح پر آسانیاں پیدا کر رہے ہیں’چودھری پرویز الٰہی

لاہور ( گلف آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈقیصر اقبال بریار،سلیم بریار اوراحسن سلیم بریارنے ملاقات کی ۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قیصر سلیم بریار نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مقرر کرنے پر وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں لیڈ لے رہاہے، صوبے میں سرمایہ کاروں کو پہلی بار ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا، آج پنجاب سرمایہ کاروں کے لئے سب سے محفوظ صوبہ ہے، پنجاب کو سرمایہ کاروں کیلئے سب سے بہترین صوبہ بنایا ہے۔

سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں اور عوام کیلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔قیصر اقبال بریار نے وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کو صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے فراہم کردہ ساز گار ماحول اور اہم اقدامات سے آگاہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں