شیخ رشید

حالات انتہائی گھمبیر، الیکشن کروا کر چوروں کو بھگانا ہوگا’شیخ رشید

لاہور ( گلف آن لائن) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تھوک کے بھا استعفے منظور کر کے نیا سیاسی بحران پیدا کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، الیکشن کروانا ہوگا چوروں کو بھگانا ہوگا۔

سابق وزیر نے کہا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلی کے لئے جو کھچڑی پکائی جا رہی ہے اور چلمن کے پیچھے جو گھنائونا کھیل کھیلنے کی سازش ہو رہی ہے اس سے قوم آشنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں