سمندر

چین کی سمندر کے انتہائی گہرے مقام تک کامیاب رسائی

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی جانب سے سمندر کے نہایت گہرے مقام کی جانب روانہ کی گئی مہم “ایکسپلورر نمبر 1” نے اتوار کے روز شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ چینی میڈ یا کے مطا بق سائنسی تحقیقی جہاز سے جنوب مشرقی بحر ہند میں سمندر کے گہرے حصے ‘امنڈینا ٹرینچ’ تک انسان بردار آبدوزیے کو پہنچایا گیا۔ اس گہرے مقام پر ڈیپ ڈائیونگ آپریشن مکمل کرنے کے بعد آبدوزیے کو کامیابی سے واپس لایا گیا۔

یہ انسانی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب انسان سمندر کے سب سے گہرے مقام تک پہنچا ہے۔ اس کامیاب مہم نے سمند ر کے نیچے موجود نظام کی سائنسی تحقیقات کے لیے ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے جو سمندری سائنس کی ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں