سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے پلاٹ کی رقم کی واپسی سے متعلق درخواست پر کے پی ٹی سے جواب طلب کرلیا

کراچی (گلف آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے کے پی ٹی کی ہاکس بے پر 250 ایکڑ زمین پر ہاوسنگ سوسائٹی بنانے سے متعلق شہری کی درخواست پر کے پی ٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی کی ہاکس بے پر 250 ایکڑ زمین پر ہاوسنگ سوسائٹی بنانے سے متعلق شہری شاکر الدین نے اپنے پانچ پلاٹس یا اس کے مد میں رقم حاصل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار نے بتایا کہ کے پی ٹی نے 2006 میں ہاکس بے پر 250 ایکڑ اراضی ہاوسنگ سوسائٹی کے لئے مختص کی۔ میں نے اپنی جائداد بیچ کر 5 پلاٹس خریدے۔ 2020 میں سپریم کورٹ نے زمین اپنی اصل حالت میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ زمین واپس کے پی ٹی کے قبضہ میں چلی گئی لیکن ہماری رقم واپس نہیں کی گئی۔ پلاٹس خریدنے والوں کی جمع پونجی دا ؤپر لگی ہے۔ ہمیں پلاٹس یا ادا کردا رقم واپس دلائی جائے۔ عدالت نے درخواست پر کے پی ٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں