بابراعظم کپتان

بابر اعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں پہلی پوزیشن برقرار

دبئی (گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کی چوتھی پوزیشن ہے۔ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بیٹرز میں امام الحق کا 5 واں اور فخر زمان کا 11 واں نمبر ہے۔بابر اعظم نے برطانوی کمپنی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردیدوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سریا کمار یادوو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے بولرز میں بھارت کے محمد سراج جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں