بیجنگ (گلف آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے سربراہ وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی درخواست پر ان کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دونوں فریقین نے غیرمتوقع واقعے سے تحمل اور پیشہ وارنہ انداز میں نمٹنے کے حوالے سے بات چیت کی۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ہے اور ہم بے بنیاد قیاس آرائیوں اوربات کو بڑھاوا دینے کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرمتوقع واقعے کے پیش نظر دونوں ممالک کو چاہیے کہ بروقت رابطےکریں،غلط فہمیوں سے گریز کریں اور اختلافات پر قابو پائیں۔