مریم نواز

کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ‘ مریم نواز

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے یوم کشمیر پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ،زمین پر بھارت کا ناجائز قبضہ ہے لیکن کشمیریوں کے دِل پاکستان کے ساتھ ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بہادر کشمیری اقوام متحدہ کے منشور پر عملدرآمد کی جنگ لڑ رہے ہیں ،کشمیری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت خود سلامتی کونسل گیا ،وعدہ خلافی بھی خود کی ،بھارت ظلم کی ہر حد پار کرچکا ہے لیکن آزادی کی آواز ہر لمحہ بلند ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی اس سے بڑی اور کیا ہار ہوگی کہ ہر ظلم کے باوجود وہ ناکام ہے ،خواتین، مرد، نوجوان، بچوں سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لئے عظیم قربانیاں بے مثال ہیں ،آزادی کے حصول تک کشمیریوں کا ساتھ دینا ایمان کا حصہ ہے ،اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند اور کشمیریوں کو آزادی کی نعمت عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں