ریسکیو مشن

ترکیہ میں چینی ریسکیو مشن مصروف عمل

استنبول (گلف آن لائن) ترکیہ اور شمالی شام میں 6 تاریخ کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 21 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ اس وقت چینی ریسکیو ٹیمیں اور متعدد چینی سوشل ایمرجنسی رسپانس فورسز زلزلے کے علاقے میں امدادی کام کر رہی ہیں۔چینی میڈ یا نے بتا یا کہ

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو چینی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی چینی ریسکیو ٹیم کے 82 ارکان ترکیہ پہنچے ۔9 تاریخ کی علی الصبح چینی ریسکیو ٹیم نے مقامی ریسکیو ٹیم کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک حاملہ خاتون کو 8 منزلہ منہدم مکان کے کھنڈرات سے کامیابی سے نکالا ۔بعد ازاں رہائشی عمارت کے قریب چینی ریسکیو ٹیموں نے ایک اور خاتون کو پھنسا ہوا پایا۔ اسی دن سہ پہر کو خاتون کو کامیابی کے ساتھ بچا لیا گیا۔ اس رات چینی ریسکیو ٹیم نے مقامی امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر ایک منہدم ہونے والی سات منزلہ عمارت سے پھنسی 20 سالہ خاتون کو کامیابی کے ساتھ بچایا۔

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو چین کی پہلی سوشل ریسکیو فورس ریم ریسکیو ٹیم ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقے اڈانا پہنچی۔ 9 تاریخ کو ریسکیو ٹیم نے بیلم قصبے میں ایک شخص اور ایک بچے کو کامیابی کے ساتھ بچایا اور دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسی دن سہ پہر کو ریسکیو ٹیم اور ترک آرمی سٹی سرچ ٹیم نے ایک شہری گھر سے 2 بالغوں اور 3 بچوں سمیت ایک خاندان کو کامیابی سے بچالیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں