لاہور(گلف آن لائن)متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی، مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا، ہر پاکستانی کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا،پاکستان عطیہ خداوندی ہے ہمارا ہر عمل پاکستانی بقاو سلامتی کیلئے ہونا چاہیے،تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کی معاشی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال پر مشاورت کرنی چاہیے۔
انہو ں نے کہاکہ ملکی سلامتی کے ادارو ں اور سکیورٹی فروسز کو نشانہ بنانے والے کسی صور ت انسان کہلانے کے حقدار نہیں ہے،دہشتگردی کی حالیہ لہر معنی خیز اور قابل مذمت ہے ملکی استحکام کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہیں اور ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔انہو ں نے کہاکہ دہشتگردوںکی کارروائیوںکوروکنے کیلئے اپنی جا نیں قر بان کرنے والے بہاد جوانو ں کی شہاد ت پر پوری قوم کو فخر ہے اور انہیںسلام عقید ت پیش کر تی ہے،ان شا ء اللہ پاک فوج کے جوانو ں کی عظیم قر بانی رائیگاں نہیں جا ئے گی اور ہرمحا ذ پرملک د شمنو ں کومنہ کی کھانا پڑے گی