حماد اظہر

عمران خان کے خلاف غیر جمہوری سازشوں کی ناکامیوں کی داستان کچھ یوں ہے،حماد اظہر

اسلام آباد ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماد حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف غیر جمہوری سازشوں کی ناکامیوں کی داستان کچھ یوں ہے۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ 13جماعتوں کو اکٹھا کر کے رجیم چینج ہوا لیکن عمران مزید مقبول ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں حمزہ کی حکومت بنی لیکن لوٹے الیکشن ہار گئے اور حمزہ فارغ ہوا،اسپیکر نے مرضی کی نشستوں پر استعفے قبول کئے لیکن عمران وہ ساری سیٹیں جیت گئے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ساتھیوں پر تشدد اور گرفتاریاں لیکن وہ سب خاموش نہ ہوئے اور قوم کے ہیرو بن گئے۔

حماد اظہر نے کہاکہ عمران خان کے قتل کی سازش اللہ کے حکم سے ناکام ہو گئی،پورا زور لگا کہ پنجاب اسمبلی نہ ٹوٹے تاہم 186 کا نمبر پورا ہوا اور پرویز الٰہی نے اسمبلی تور دی۔ حماد اظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے الیکشن نہ کرانے کی کوشش لیکن عدالت نے آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا حکم دیا۔ حماد اظہر نے کہاکہ میڈیا پر دباؤ ڈالا گیا لیکن آج عمران کے بدترین مخالف بھی اْس کا دور یاد کرنے پر مجبور ہیں،عمران خان کو نقصان نہیں پہنچا لیکن افسوس کہ اس ضد نے ملک کو بہت نقصان پہنچا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں