حافظ نعیم الرحمن

الیکشن پراسیس مکمل نہیں ہو رہا، الیکشن کمشنر بتائیں کون دبائو ڈال رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی(گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خدا خدا کرکے بلدیاتی الیکشن ہوا ہے، الیکشن ہوگیا ہے تو پراسیس کو کیوں مکمل نہیں کیا جا رہا، چیف الیکشن کمشنر ہمت کر کے بتا دیں کہ ان پر کون دبائو ڈال رہا ہے،شہرکے ٹریفک پلان پرازسرنوکام کرنے کی ضرورت ہے، ریڈ لائن منصوبے پر بہت سے تحفظات ہیں۔بدھ کو ادارہ نورحق ،ہا پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوا، آج 31 دن ہوگئے، الیکشن کمیشن نے 11 یوسیز کے نتائج کا اعلان نہیں کیا، کراچی میں آکر ہر ایک کا قانون بدل جاتا ہے، کراچی شہر کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کراچی کے ساتھ کر کیا رہے ہیں؟، آپ جمہوریت دشمنی بھی کرتے ہیں، تعلیم دشمنی بھی کرتے ہیں، مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں کے الیکٹرک مافیا کی سہولت کار ہیں، کراچی کو سستی بجلی دیں یہ کراچی کا حق ہے، کے الیکٹرک 3 گنا مہنگی بجلی دیتا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہاکہ جو بیوروکریٹ بات کرتا ہے اس کو ہٹا دیا جاتا ہے، ایک دوسرے پر چور چور کا الزام لگاتے ہیں، خود چوریوں میں ملوث ہوتے ہیں، جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہمارے پاس لوگوں کا مینڈیٹ ہے۔امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ ریڈ لائن کے ڈیزائن میں مسئلہ ہے، منصوبے سے ٹریفک کا مسئلہ بڑھ جائے گا۔ریڈ لائن پرہمارے بہت تحفظات ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں ہرجگہ ٹریفک کے مسائل ہیں،شہرکے ٹریفک پلان پرازسرنوکام کرنیکی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کواذیت سے بچانے کیلئے اقدامات ہونے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں