شیری رحمان

عمران خان جیل بھرو تحریک کیلئے خود کو اور اپنے پارٹی رہنمائوں کو نہیں بلکہ ورکرز کو آگے کر رہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد ( گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کیلئے خود کو اور اپنے پارٹی رہنمائوں کو نہیں بلکہ ورکرز کو آگے کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں شیر ی رحمن نے کہاکہ تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ 200 کارکنان لاہور اور 200 پشاور میں گرفتاری دینگے۔انہوںنے کہاکہ افسوس ہے کہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما کارکنان کو اپنی سیاست کا ایندھن بنا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیاسی قائد ہر تحریک میں اپنے کارکنان کی قیادت کرتے ہیں، یہاں پارٹی قائد اور دیگر خود ضمانتیں لے رہے اور کارکنان کو جیل جانے کا کہہ رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان ہمت کریں اور جیل بھرو تحریک کی قیادت کریں، اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لئے جیل جانے کی پہل کریں۔

انہوںنے کہاکہ کیا آئے روز عدالت سے میڈیکل گرائونڈ پر حفاظتی ضمانت لینے والوں کے کہنے پر لوگ جیل جائے گے؟ ۔ شیری رحمن نے کہاکہ عدالت بلائے تو کہتے ہیں ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے، آصف علی زرداری ہسپتال سے عدالتوں میں پیش ہوتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کیلئے الگ اور دوسروں کیلئے الگ قانون کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں