شیخ رشید

مریم نواز پہلے شوہر کو آن بورڈ کرے پھر ورکروں سے خطاب کرے،شیخ رشیداحمد

راولپنڈی (گلف آن لائن)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز پہلے اپنے شوہر کو آن بورڈ کرے پھر ورکروں سے خطاب کرے، (ن) لیگ کے گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں، مخالفوں کی ضرورت نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سامراجی طاقتوں کے کہنے اور خیرات کی خاطر چین کی دوستی کو دا پرنہیں لگایا جا سکتا، پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے،

اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشمار دینے پر مشرف کی حکومت نے جرمانہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ 380 ارب روپے کی بجلی چوری بھی غریبوں کے بجلی کے بلوں میں ڈال دی گئی، مریم کہتی ہے یہ میری حکومت نہیں پھربتائے حکومت کس کی ہے اور سے کون لایا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گنیز بک کا ریکارڈ توڑنے والی 88 وزرا کی کابینہ کس کوجواب دہ ہے، صدر اور سپریم کورٹ ملک کی ڈوبتی کشتی بچا سکتے ہیں، میرا ٹویٹ میرا جرم بن گیا ہے، قوم میرا ٹویٹرجوائن کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں