پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی طلباء نے بہترین ڈیلی گیشن انووویشن اولمپیاڈ ایوارڈاپنے نام کر لیا

لاہو ر( عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی مختلف شعبہ جات کے طلبائوطالبات نے یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام ‘انوویشن اولمپیاڈ3.0’ میں منعقدہ مختلف کیٹگری کے مقابلوں میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 16 فرسٹ پوزیشنز، 7 رنر اپ پوزیشنزکے ساتھ بہترین ڈیلی گیشن انوویشن اولمپیاڈ 3.0 ایوارڈاپنے نام کر لیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم میں شامل حافظہ فائزہ رسول، محمد مدثر، حلیمہ یوسف، علی حسنین آصف، عبان جمشید نذر، معید مبین، محمد بلال خان، مریم طاہر، سید کمال احمد، سید حاذق بن وحید، سلویٰ شمیم، مرزا عمیر علی، خضر حیات،

فضائ، عائشہ طاہر، افشر شکور، دعا عطا، محمد عثمان خان، ماہ نور باجوہ، غیاث حیدر، اوفاز یوسف، روحیل اصغر، فراز نسیم، عائشہ رشید، حامدرشید، فلزہ رندھاوا، سیدہ مریم طاہر، عبدالمنان، عروہ وڑائچ، سیما، حسن علی ترابی، تحریم فاطمہ، اقصیٰ نصر اللہ، عارب باسط پال، علی اکبر، ارفع کنور، جنیتا اعوان، عبداللہ اصغر،حجاب فاطمہ اور عائشہ محمد طاہر اقبال مفتی نے قرات، نعت، تھیٹر، اسکرپٹ رائٹنگ، اسٹینڈ اپ کمیٹی ، مضمون نگاری ودیگر مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد وصول کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں