عمران خان

پاکستان تحریک انصاف ہر صورت عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریگی’عمران خان

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے کارکنان ہر صورت عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے، ملکی معیشت پہلے ہی برباد کر دی گئی ہے اب الیکشن نہ کروا کر آئین شکنی کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں، اپنی آئین شکنی بچانے کیلئے امپورٹڈ حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی رہنما شہباز گل نے زمان پارک میں ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سمیت بہت سے عوام دوست منصوبے بند کرنے سے غریب پر بوجھ بڑھ رہا ہے،

ان میں عام آدمی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے، خود کو جو معیشت کے چمپئن سمجھتے تھے آج کل منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، ہر پاکستانی جان چکا ہے کہ یہ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ پارٹی کا ورکر پارٹی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے، آئندہ الیکشن میں یوتھ ونگ، آئی ایس ایف، اور سوشل میڈیا ونگ میں سے پارٹی کے نظریاتی نوجوانوں کو کم از کم دس فیصد ٹکٹیں دینے کی درخواست کرتا ہوں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جو پارٹی ورکر مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے اس کو الیکٹیبل پر ترجیح دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں