سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ ، پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست گزار کی عدم حاضری پرسماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

کراچی( گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی عدم حاضری پر پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کیخلاف پیرکودرخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ عدالت نے قیمتوں کے تعین سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ طلب کیا تھا۔ دائر درخواست میں موقف اپنا گیا تھا کہ وزارتِ خزانہ نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35،35روپے اضافہ کردیا۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 18،18 روپے اضافہ کردیا گیاہے۔

حکومت کی جانب سے عوام پر بوجھ ڈالنے کا نوٹس لیا جائے۔ پاکستانی عوام پہلے مہنگائی کے بوجھ تلے پسی ہوئی ہے۔ دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کردی گئی ہیں جبکہ قومی اسمبلی 33 ممبران کے استعفی منظور کرلئے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پورا کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری پارلیمنٹ سے لینے کی ہدایت کی جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کا حکم دے جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں