نیتن یاہو

ایران نے گذشتہ ہفتے بحیر عرب میں آئل ٹینکرپرحملہ کیا تھا، نیتن یاہو

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہونے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایک آئل ٹینکر پر مبینہ حملے کا ذمے دارایران ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہونے کہاکہ گذشتہ ہفتے ایران نے خلیج عرب میں ایک آئل ٹینکرپرایک بارپھر حملہ کیا اور جہاز رانی کی بین الاقوامی آزادی کو نقصان پہنچایا تھا۔علاقائی دفاعی اور سکیورٹی ذرائع کا بھی کہنا تھاکہ انھیں شبہ ہے کہ یہ حملہ ایران نے کیا تھا۔

تاہم ایران نے اس واقعہ پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔وہ ان الزامات کومستردکرتا چلا آرہاہے کہ گذشتہ چند سال کے دوران میں اسی طرح کے حملوں میں اس کا ہاتھ کارفرما ہے۔برطانوی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی امبری انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ ماضی میں بغیرپائلٹ کے فضائی نظام نے بحیر عرب میں دو ٹینکروں اورایک بڑے بحری جہاز پر حملہ کیا تھااور اندازہ لگایا کہ تہران نے یہ حملہ کیا تھا۔حملے کی زد میں آنے والے ان میں سے دو تجارتی جہاز اسرائیل کے ملکیتی تھے اور ایک متحدہ عرب امارات کا ملکیتی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں