عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ بغیر اجازت تصاویر شائع کرنے پر سیخ پاہو گئی

ممبئی (گلف آن لائن)عالیہ بھٹ نے ایک اشاعتی ادارے پر خوب تنقید کی، مذکورہ ادارے نے ان کی بغیر اجازت لی گئی تصاویر شائع کی تھیں۔انسٹاگرام اسٹوری میں عالیہ نے اپنی دو تصاویر کا کولاج شیئر کیا جس میں وہ اپنے گھر کے کمرے میں نظر آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے؟ میں اپنے گھر پر دوپہر کو کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ کوئی دیکھ رہا ہے، اوپر دیکھا تو دو آدمی قریب کی عمارت کے ٹیرس میں کھڑے نظر آئے جن کا کیمرا میری طرف تھا۔

بعد ازاں یہ تصاویر ایک میڈیا ہائوس کی ویب سائٹ پر شائع کردی گئیں۔عالیہ کا کہنا تھا کہ کس دنیا میں یہ ہوتا ہے؟ اس کی اجازت کہاں دی جاتی ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی رازداری کی بدترین خلاف ورزی ہے، ہمیں حد نہیں عبور کرنی چاہیے لیکن میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ تمام حدیں پار کر دی گئیں۔عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں ممبئی پولیس کو بھی ٹیگ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں