سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد(گلف آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر کی منظوری زبانی طور پر حاصل کی گئی، زبانی منظوری کے بعد تحریری طور پر الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی گئی، بادی النظرمیں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر سپریم کورٹ کے 2 دسمبر کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

حکم نامے کے مطابق غلام محمود ڈوگر کا معاملہ پہلے سے سپریم کورٹ میں زیرسماعت تھا، غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا 23جنوری کا حکم برقرار نہیں رکھا جا سکتا، ٹرانسفر کا23جنوری کا حکم معطل کیا جاتا ہے۔عدالت نے کہاکہ غلام محمود ڈوگر کیس کی آئندہ سماعت پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کے ساتھ کی جائے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے17فروری کو سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی بحالی حکم سنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں