صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس(سیپلمنٹری)بل 2023 کی منظوری دیدی

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس(سپلیمنٹری)بل 2023 کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ پیر کی شام قومی اسمبلی میں مالیاتی قانون سازی کو اپوزیشن اراکین کی موجودگی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا جسے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔بل میں 170 ارب روپے مالیت کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں تاکہ تعطل کا شکار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے بیل آئوٹ پروگرام کو بحال کیا جائے۔

بل کی منظوری کے بعد سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد ہوگئی ہے، پرتعیش اشیا پر ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد تک ہوگئی ہے۔شادی ہالز کی تقریبات کے بلوں پر 10 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، فضائی کمپنیوں کے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس کے ٹکٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں