عمران خان

جام پور کے ضمنی انتخاب میں حکومتی امیدوار نیوٹرل ،نا معلوم افراد کیساتھ مل کر خوف و ہراس پھیلا رہا ہے،عمران خان

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جام پور کے ضمنی انتخاب میں حکومتی امیدوار نیوٹرل اور نا معلوم افراد کے ساتھ مل کر خوف و ہراس پھیلا رہا ہے، عوام نے خوف کے بت کو توڑنا ہے اور اس ظلم کو شکست دینی ہے ۔ اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ اتوار کے روز جام میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جس میں محسن لغاری تحریک انصاف کے امیدوار ہیں ، جام پور کے لوگوں کو پیغام ہے کہ پی ڈی ایم کا نمائندہ جو خوف کی فضاپھیلا رہا ہے ،

نیوٹرل اورنا معلوم افراد ہراساں کر رہے ہیں خوف پھیلا رہے ہیں ۔جو لوگ پی ٹی آئی کے حمایتی ہیں ان کی فصلوں کے اوپر ٹریکٹر چلائے جارہے ہیں،مقدمات درج کرائے جارہے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کسی طرح لوگ اتنے خوفزدہ ہو جائیں کہ وہ الیکشن کے لئے نہ نکلیں ۔لیکن آپ سب نے نکلنا ہے ، اس خوف کے بت کو توڑنا ہے اس ظلم کو شکست دینی ہے ، آپ جتنی تعداد میں نکلیں گے ان کے ہر حربے اوردھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی کا امیدوار محسن لغاری جیتے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں