لاہو ر( گلف آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نے جیل جانا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ عدلیہ پر دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کرے، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے،
وزیر داخلہ، دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ نہیں بتا رہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے، فل بنچ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن2 ججز پر اعتراض بھی کرتے ہیں۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چچا کے بچت کا دعوی بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سکیورٹی سکواڈ پر لاگو نہیں، 13 پارٹیاں الیکشن معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں۔