نیوزی لینڈ

کیویز نے انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ میں ایک رن سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی

ویلنگٹن(گلف آن لائن) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک رن سے شکست دیکر کر تاریخ رقم کردی۔ویلنگٹن میں کھیلےگئے ٹیسٹ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے فالو آن کا شکار ہونے کے باوجود ایک رن سے جیتنے میں کامیاب رہا، جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

مہمان انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 435 رنز 8 وکٹ کے نقصان پر ڈکلئیر کردی تھی، جواب میں کیوی ٹیم 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس پر انگلش ٹیم کے کپتان نے میزبان کو فالو آن کروانے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لیںڈ نے دوسری اننگز میں 226 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی اور 483 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں انگلش ٹیم کو 258 رنز کا ہدف ملا۔

ٹیسٹ میچ کے آخری روز نیل ویگنر، ٹم ساؤتھی اور میٹ ہینری کی بالنگ کے سامنے انگلش بیٹرز نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 256 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 1 رن سے میچ جیتنےکا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل جنوری 1993 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں