گورنر خیبرپختونخوا غلام علی

انتخابات بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کیا جائیگا،گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (گلف آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا،آئین اور قانون کے مطابق عمل کروں گا، الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں امن وامان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، نگراں حکومت سے مشاورت کے بعد صوبہ میں امن وامان کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا، الیکشن کمیشن کے سامنے بھی امن وامان کی صورتحال رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں