وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی غیور بلوچوں کو بلوچی ثقافت کے دن پر مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غیور بلوچوں کو بلوچی ثقافت کے دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خوبصورتی بلوچی تہذیب و تمدن کے رنگوں اور پاکستان کی تاریخ بہادر بلوچوں کی قربانیوں کے بغیر نا مکمل ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بولان کے پہاڑوں سے گوادر کے ساحلوں تک کے غیور بلوچوں کو آج بلوچی تقافت کا دن بہت بہت مبارک ہو، پاکستان کی خوبصورتی بلوچی تہذیب و تمدن کے رنگوں اور پاکستان کی تاریخ بہادر بلوچوں کی قربانیوں کے بغیر نا مکمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں