عورت مارچ

پنجاب حکومت کا عورت مارچ کے شرکا کوسکیورٹی دینے کا فیصلہ

لاہور (گلف آن لائن ) پنجاب کی نگران حکومت نے عورت مارچ کے شرکا کو سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیر کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کے شرکا کو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور عورت مارچ میں شریک خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔ عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے، امید ہے کہ عورت مارچ پر امن طریقے سے منعقد ہو گا، عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے خط میں کہا تھا کہ متنازع کارڈز اور بینرز پر مذہبی جماعتوں کے اعتراضات ہیں، سیکیورٹی مسائل اور امن و امان کی صورتِ حال کے تناظر میں عورت مارچ کا این او سی نہیں دیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں