وزیر اعظم

وزیراعظم کی سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری میں خودکش دھماکے کی مذمت

دوحہ (گلف آن لائن)وزیراعظم محمد شہبا زشریف نے سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی لعنت کو پاک کرینگے ، دہشتگرد ی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا مذموم ایجنڈ ے کاحصہ ہے ، شہداءنے ملک کی خاطر لازوال قربانیاں دیں ، شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں،

پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سبی میں دھماکے کی مذمت کی ، وزیراعظم نے سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کیا ، وزیراعظم شہبازشریف نے شہید اہلکاروں کے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا ،

وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے ، ارض وطن کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کریں گے ، شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اللہ رب العزت شہداءکے درجات بلند کرے ،ا ور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے وزیراعظم شہبازشریف نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں